پاکستان پوسٹ نے بھی ڈاک نرخ بڑھادیئے

 پاکستان پوسٹ نے بھی ڈاک نرخ بڑھادیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پوسٹ نے بھی ڈاک نرخ بڑھادیئے، اندرون اور بیرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔

پاکستان پوسٹ نے ایک کلو گرام پارسل کے بغیر رجسٹریشن نرخ 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیئے گئے جبکہ 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیئے۔نئے نرخ کے مطابق رجسٹرڈ اخبارات اور رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کر دیئے گئے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

ڈویژنل پوسٹ آفیسر قرأۃ العین کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ ڈیلیوری سروس مزید بہتر کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer