لیسکو میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

لیسکو میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو میں اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی میٹریل مینجمنٹ لیسکو شاہد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ عامر یاسین نے بطور جنرل مینجر ٹیکنیکل عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ عامر یاسین نے ایک ماہ کی رخصت کے بعد عہدے کا چارج سنبھالا ہے، ان کی رخصت کے دوران چیف انجینئر رمضان بٹ کو اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

اسی طرح قربان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساؤتھ سرکل، رب یار کو ایکسیئن راوی روڈ ڈویژن، احمد فراز کو ایکسیئن شاہ پور ڈویژن، رضوان قریشی کو ایکسیئن داتا دربار ڈویژن جبکہ محمد جمال کو ایکسیئن حجرہ ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔محمد شاہد کو ریونیو آفیسر جوہر ٹاؤن جبکہ عمران گل کو ریونیو آفیسر کوٹ لکھپت تعینات کردیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر