(ویب ڈیسک)سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کا مرکز پسنی کے قریبی علاقہ میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے گوادر، پسنی، اورماڑہ اور کیچ میں بھی محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکلے آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔