پاکستان ریلوے میں نیلامی کا طریقہ کارلاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پاکستان ریلوے میں نیلامی کا طریقہ کارلاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پاکستان ریلوے میں نیلامی کا طریقہ کارلاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، دو رکنی بینچ نے جی ایم ریلوے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد مبین کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےوباج الدین کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سےذوالفقار چوہدری ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ریلوے میں لیز کی پالیسی بنانے کا حکم دیا۔ محکمہ ریلوے میں کمرشل و زرعی زمینوں کی لیز کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی، لیکن ریلو ے کے دروں کی نیلامی کے لیے پالیسی نہیں بنائی گئی، دروں کی نیلامی کمرشل ریٹ کے مطابق کی جارہی ہے جو سپریم کورٹ کےحکم کے مطابق نہیں۔

محکمہ ریلوے نے دروں نیلامی کرائی لیکن کسی نے حصہ نہیں لیا، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت محکمہ ریلوے کی موجودہ لیزپالیسی کالعدم قرار دے اورعدالتی فیصلےتک نئی نیلامی روکنے کا حکم دیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer