ایل ڈی اے: لیگل ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کے انتخاب کیلئے کمیٹی تشکیل

ایل ڈی اے: لیگل ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کے انتخاب کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے کیلئے سینئر لیگل ایڈوائزر، لیگل ایڈوائزر، لاء فرموں اور سپیشل لیگل کنسلٹنس و ایڈوائزرکے انتخاب کیلئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔  

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کی طرف سے لیگل ایڈوائزر‘کنسلٹنٹ، لاءفرمز کی تقرری کے ترمیمی ریگولیشنز 2019ء کی منظوری کے بعدایل ڈی اے کیلئے سینئر لیگل ایڈوائزر، لیگل ایڈوائزر، لاءفرموں اور سپیشل لیگل کنسلٹنس و ایڈوائزرکے انتخاب کیلئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

 کمیٹی کے ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم‘ایل ڈی اےکی گورننگ باڈی کے ارکان میجر ریٹائرڈ سیدبرہان علی اور ممبرصوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے شامل ہیں۔

  ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer