طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، محکموں کو الرٹ جاری

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، محکموں کو الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل، آج شام سے جمعہ تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔

آج لاہورمیں موسلادھاربارش کی پیش گوئی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے4 روزتک جاری رہے گا، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ31 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب84 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ نکاسی آب سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت بھی کردی گئی۔

لاہور میں بادلوں کا راج برقرار، موسم قدرے بہتر، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی۔ شہرمیں مطلع آبرآلودہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید4 روز تک جاری رہے گا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer