عید الاضحٰی سے پہلے ہی ٹماٹروں کے نخرے آسمان پر پہنچ گئے

عید الاضحٰی سے پہلے ہی ٹماٹروں کے نخرے آسمان پر پہنچ گئے
کیپشن: City42 - Tomatoes Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک عثمان) عید الاضحٰی سے پہلے ہی ٹاؤن شپ سبزی بازار سمیت شہر کے دیگر سبزی بازاروں میں ٹماٹر  کی قیمتیں  آسمان پر پہنچ گئیں، ٹماٹر نے سینچری مکمل کرلی، لال ٹماٹروں  کے نرخ سن کر شہریوں کے چہرے بھی لال ہوگئے۔

خبر پڑھیں۔۔لاہور میں بڑی عید پر 7 عارضی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ سبزی بازار سمیت دیگر بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی کم ازکم قیمت 70 جبکہ زیادہ سے زیادہ 74 روپے مقرر کی گئی ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔گلوکارہ حمیرا ارشد کے شوہر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
 عید قربان سے پہلے ہی دکانداروں نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑاتے ہوئے من مانیاں بھی شروع کر دیں، ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمت سے پریشان شہریوں نے آنے والی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے اشیاخورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی شروعات ہوگئی
 دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹماٹر کاشت نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کوئٹہ سے منگوائے جانے کے باعث فروخت بھی مہنگے داموں کر رہے ہیں۔

آڑھیتوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے کے دیگر ممالک سے ٹماٹر درآمد نہ کیا گیا تو عید الاضحٰی پر قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer