پنجاب کی نگران کابینہ بھی بیوروکریسی کے سامنے بے بس

 پنجاب کی نگران کابینہ بھی بیوروکریسی کے سامنے بے بس
کیپشن: City42 - Caretaker CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب کی نگران کابینہ بھی بیوروکریسی کے سامنے بے بس، کابینہ کے اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم منظوری کے باوجود افسروں نے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں شہر کے ہر قومی حلقے میں شہریوں کو کھیل کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ لیکن الیکشن کی آمد پر کام روک دیا گیا۔نئے مالی سال میں نگران حکومت کی جانب سے بجٹ بھی منظور کیا گیا۔ جبکہ کابینہ کی جانب سے شہر کے سپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کام کو جاری رکھنے کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم بھی منظور کی ۔شہر میں نئے تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود التواء کا شکار ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے ہر حلقے میں فی سپورٹس کمپلیکس کے لیے نگران حکومت سے ابتدائی طور پر10 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جو پوری نہیں ہو سکی۔