ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں 2 فروری سے یوریا کھادپر سبسڈی دینے کا فیصلہ

سندھ میں 2 فروری سے یوریا کھادپر سبسڈی دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے2 فروری سےتصدیق شدہ کسانوں کو یوریا کھاد پرسبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی سبسڈی کے لیے 12 ارب روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے، گندم کے تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے یوریا سبسڈی وصول کرسکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست سندھ بینک کو ارسال کر تے ہوئے تصدیق شدہ کسانوں کو سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وزیر زراعت سندھ کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گندم کے کاشت کاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جا رہی ہے، تصدیق شدہ کسان پیر سے سندھ بینک اور متعلقہ بینک سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔