ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزیدار سبزی چکن سوپ گھر پر بنانے کی ترکیب

مزیدار سبزی چکن سوپ گھر پر بنانے کی ترکیب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سبزی چکن سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 درکار اجزا: اُبلا ہوا چکن آدھا کپ، لہسن ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، چکن یخنی 3 کپ، مٹر، گاجر (کیوبز)، شملہ مرچ ایک، ایک چوتھائی کپ، کارن فلور 2 بڑے چمچے، تیل ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ، ہاٹ سوس ایک بڑا چمچہ، شکر ایک چھوٹا چمچہ۔

 بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں، پھر اس میں لہسن فرائی کرلیں، اس کے بعد اس میں یخنی شامل کر دیں، اُبال آنے پر اس میں تمام سبزیاں اور مسالے شامل کر دیں، اب دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ سبزیاں گل جائیں، اس آمیزے کو گاڑھا کرنے کے لئے اس میں کارن فلور (پانی گھول کر) چمچہ چلاتے ہوئے حل کریں، چند منٹ دھیمی آنچ پر دم دیں، آخر میں دھنیا یا پودینے سے سجا کر پیش کریں۔