سٹی 42: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پانچ محکموں کی آ سامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 آسامیوں کے لیے 8 امیدوار کامیاب قرار پائے، محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں ٹیکنیکل انسپکٹر کی 1 آسامی پر 7 امیدوار کامیاب ر ہے۔
محکمہ سپیشلائز ہیلتھ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کی آسامیوں پر 2 امیدوار وں نے امتحان پاس کیا،اسسٹنٹ پروفیسر نیوناٹالوجی کی آسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ محکمہ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر کلرک کی آسامیوں پر 4 امیدوار پاس ہوئے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی میں سب انجینئر فیصل آباد کےلئے 9 امیدوار کامیاب رہے.
سیکرٹری افضال احمد نے چیئرمین کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے، کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا ۔