ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈس ہائی وے پربے قابوڈمپر نے ایک اور جان لے لی

انڈس ہائی وے پربے قابوڈمپر نے ایک اور جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالکریم :ڈمپر نے ایک اور جان لے لی اور دو روز میں ڈمپر کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
انڈس ہائی وے روڈ پر حبیب اللہ موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے سے الٹ گیاجس کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان اسلم ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی نوجوان مجاہد علی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
 پولیس کے مطابق واقعہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،گذشتہ روز بھی آمری کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان آدم سولنگی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے سیہون جامشورو روڈ پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 7 فروری سے قلندر لعل شہباز کا عرس ہے، اس روڈ پر ڈمپرز چلنے سے زائرین کی زندگیاں خطرے میں ہیںاس لئے فوری طور پر ڈمپرز کو روکا جائے۔