ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی کمی ریکارڈ

عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ  جاری، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخ نمایاں حد تک نیچے آ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 255 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 4895 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔ مجموعی طور پر عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 12 فیصد کمی دیکھی جا چکی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور چاندی 83 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وصولی اور معاشی دباؤ کے باعث قیمتوں میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل سونا 5505 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

عالمی منڈی میں اس نمایاں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی واضح طور پر سامنے آئے ہیں۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 25 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا کم ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 21 ہزار 862 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 32 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 5 لاکھ 22 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 78 ہزار 958 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 188 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار روپے کم ہو کر 13 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 2063 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 6 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے اور 10 گرام سونا 4 لاکھ 22 ہزار 324 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔