ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ طاس تنازع: پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

سندھ طاس تنازع: پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کے تنازع میں بھارت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو با ضابطہ وجہ بتانا ہو گی۔

عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔