ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کے ماہانہ وظائف میں 2گنا اضافہ

پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کے ماہانہ وظائف میں 2گنا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:  پنجاب پولیس کے ملازمین کے خصوصی بچوں کے لیے ماہانہ وظائف میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا ماہانہ وظیفہ 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سیریبرل پالسی میں مبتلا بچوں کا وظیفہ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ آٹزم کا شکار پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ “پولیس فورس ایک فیملی کی مانند ہے اور ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے”۔

 انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔