ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دی.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا.عدالت نے کہاکہ سیکشن 496 کے تحت ہائیکورٹ ٹرائل کی سماعت میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی .
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دی گئیں،فیصلے میں کہا گیاہے کہ فردِ جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔