تیر پرمہر لگائیں،اقتدار میں آکر تمام مسائل حل کرینگے،ملک احمد حصیص

تیر پرمہر لگائیں،اقتدار میں آکر تمام مسائل حل کرینگے،ملک احمد حصیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پی پی 152 میں جلسے کا انعقاد کیا گیاجہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک احمد حصیص شاہد نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے  پی پی 152 میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں صدر پیپلزپارٹی اسلم گل، عزیزالرحمان چن،چوہدری ایاز عمران، ملک احسن، قاسم بٹ، ملک خاور صادق، ملک عمیر، رانا عثمان، رانا عرفان،ملک دلاور سمیت جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جلسہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد حصیص شاہد نے شہریوں کو پارٹی کے منشور بارے آگاہ کیا۔

ملک احمد حصیص شاہد کا کہنا تھا کہ عوام تیر پرمہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں،اقتدار میں آکر علاقے کے برسوں پرانے مسائل حل کریں گے۔