بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں، اعتزاز احسن

 بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں، اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں، سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔

 اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا ۔ ملزم کا 342 کا بیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہو گی، ملزمان کو بغیر موقع دیے سزا دی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر بُرے اثرات پڑیں گے، 8 فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔