"بلاول بھٹو  لاہور آ گیا تو یہ تین سو روپے بھی نہیں چھوڑے گا"، مسلم لیگ نون کے امیدوار عطا تارڑ کی جلسے میں تقریر

Atta Tarar, NA127, PMLN, Bilawal Bhutto , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں مسلم لیگ نون کے امیدوار عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا کہہ رہے ہیں، اگر یہ لاہور آ گئے تو  یہ 300 روپے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

ٹاؤن شپ مین مسلم لیگ نون کے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کراچی کا امن خراب ہوا ، بوری بند لاشیں ملنے لگیں، بھتہ خوری ہونے لگی تو نوازشریف نے امن بحال کیا۔ 2008 سے 13 تک ان کی وفاقی حکومت تھی، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نوازشریف نے کیا۔