ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عوام پر پھر سے پٹرول بم گرا دیا گیا، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3.00 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد عوام حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پیٹرول ڈلوانا بھی ضروری ہے ہم بیچارے کہاں جائیں گے رکشا ڈرائیور ہو یا موٹر سائیکل سوار سب ہی پریشان دکھائی دینے لگے ہیں۔

یاد رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا)  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی تھی جس میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے  اور  فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔