ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کسان نے مودی کی بولتی بند کردی

نوجوان کسان نے مودی کی بولتی بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کسان نوجوان کا کہنا ہے کہ کسان اپنے حقوق بہتر طریقے سے جانتے ہیں، مودی سرکار انھیں بیوقوف سمجھنے کی بیوقوفی نہ کرے۔

متنازع زرعی قوانین سے زرعی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے کسان نوجوان نے اپنے حقوق گنوا ڈالے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ دہلی کسی کے باپ کا نہیں جو احتجاج کرنے سے روکا جائے۔ نوجوان کسان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں بھارت کو چین سے شکست ہوئی، قحط سے لاکھوں لوگ بھوکے مرے، تو جے جوان، جے کسان کا نعرہ لگا۔ دیس کے لئے دن رات کام کیا اب ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں۔

نوجوان نے کہا کہ بھارت میں ذات کی بنیاد پر ٹکٹ ملتا اور ووٹ ڈالے جاتے ہیں، دلچسپ اشعار کہہ کر مودی سرکار کی ڈیوائڈ اینڈ رول کی پالیسی کا بھی پردہ چاک کردیا۔ نوجوان نے بھارتی حکومت کے زرعی قوانین کو زہر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھرے گلاس سے دو چمچ نکال دیتے ہیں، کوئی بتائے اس سے فرق کیا پڑے گا، ہونی تو موت ہی ہے۔

کسان نے مودی سرکار کو خوش کرنے کی کوشش میں لگے بھارتی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ آخر میں نوجوان نے کسانوں اور سکھوں کو بھگت سنگھ کی قوم کہتے ہوئے انقلاب زندہ باد کا نعرہ لگایا۔