ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کے گانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب

علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کے گانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے آفیشل گانے ”تیار ہیں“ پر کی جانے والی تنقید پر علی ظفر میدان میں آگئے‘ گانے اور گلوکاروں کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔

چند روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا ”تیار ہیں“ ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے 4 بڑے گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اورعاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ تاہم گانے کی ریلیز کے بعد بہت سے لوگوں کی امیدیں مایوسی میں بدل گئیں کیونکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کا نیا گانا لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔

سوشل میڈیا پر جہاں لوگ گانے پر تنقید کررہے ہیں وہیں پی سی بی انتظامیہ اور گلوکاروں پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے اور پی ایس ایل کے شائقین کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی ہے جنہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی سیزن کے گانے گائے تھے جنہیں بے تحاشہ مقبولیت ملی تھی اور لوگ آج تک ان گانوں کو بھول نہیں پائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پرعلی ظفر نے پی ایس ایل کے نئے گانے اور چاروں گلوکاروں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔ علی ظفر نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت اورحمایت کا مشکور ہوں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتاہوں کہ جتنا پیار آپ نے مجھے دیا اسی طرح آپ دوسرے فنکاروں کی کوششوں کو بھی سراہیں۔ ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور پی ایس ایل میں بھی ایسا ہی ہے۔ پی ایس ایل پاکستان سے ہے اور ہماری موسیقی بھی۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ علی ظفر نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer