بچوں کے ہیلتھ پروفائل مکمل نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

بچوں کے ہیلتھ پروفائل مکمل نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتمام سکول سربراہان کو طلبہ کےہیلتھ پروفائل آج  تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی،پروفائل مکمل نہ کرنے والےسکول سربراہان کیخلاف یکم فروری سےکارروائی کا آغاز کیا جائےگا۔
تمام سکول سربراہان 31جنوری تک 12 سال سے کم عمر طلبہ کے پروفائل مکمل کریں گے،سکول سربراہان سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل مکمل کرکے زونل ہیڈزکو جمع کرائیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کیجانب سے کسی بھی طالب علم کا ہیلتھ پروفائل چیک کیا جاسکتا ہے۔

طلبہ کا ہیلتھ پروفائل دستیاب نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ہیڈ کیخلاف کارروائی کیجائے گی،تمام زونل ہیڈزکو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل نہ بھجوانے کی صورت میں متعلقہ سکولوں کےنام فراہم کیے جائیں تاکہ یکم فروری  سےانکے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer