تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،محکمہ ہائیر ایجوکیشن میدان میں آگیا

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،محکمہ ہائیر ایجوکیشن میدان میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل:تعلیمی اداروں میں منشیات کےاستعمال کا معاملہ،طلباء کا ہیلتھ پروفائل ڈیٹا جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
کالجز کے 9 لاکھ میں 6 لاکھ 19 ہزار 375 طلباء کا ڈیٹا محکمہ ہائر ایجوکیشن کو موصول ہوگیا۔جامعات کے 3 لاکھ 77ہزار طلبہ میں سے صرف 91 ہزار 980 کا ڈیٹا موصول،سرکاری جامعات ہی سرکار کا حکم ماننے میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگیں۔
نجی جامعات اپنے طلباء کا ڈیٹا بھجوانے سے گریزاں،نجی جامعات کے 1 لاکھ 38 ہزار 116 طلبہ میں سے کسی کاڈیٹا موصول نہیں ہوا،ہائر ایجوکیشن  نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو وارننگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے  نجی جامعات کو بھی  وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer