ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے ریگولر کرنے کا فیصلہ

ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے ریگولر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاریخ تقرری سے تمام ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ منعقد ہونے والےسکول ایجوکیشن کے محکمانہ اجلاس میں باقاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔

ایجوکیٹرز کے لیےبڑی خوشخبری خبر آگئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاریخ تقرری سے تمام ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سے قبل 2011 اور2014  میں اساتذہ کی مستقلی کے وقت انکے کنٹریکٹ پریڈ کو سروس میں شامل نہیں کیا جارہا تھا، کنٹریکٹ پریڈ کو سروس میں شامل نہ کیے جانے کیخلاف اساتذہ نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر کر رکھا تھا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیٹرز کے مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اب انہیں تاریخ تقرری سے مستقل کرنے کیلئے باقاعدہ ورکنگ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer