ملک محمد اشرف:پروفیسر متین اظہار کے بطور چیئرمین، ڈین شیخ زید ہسپتال کام کرنیکا اقدام چیلنج کردیا گیا۔عدالت نے سیکرٹری منسٹر ی آف ہیلتھ سروسز، ریگولیشن کو 6 ہفتوں میں درخواست پر فیصلے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مسعود احمد ملک کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے نعمان عزیز مغل ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وفاقی حکومت، سیکرٹری منسٹری آف ہیلتھ ودیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال کا عہدہ گزشتہ آٹھ ماہ سے خالی ہے،متین اظہار کو بطور چیئرمین شیخ زید ہسپتال کام کرنیکا نوٹی فکیشن جاری ہوا،متین اظہار کو نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کام کرنیکانوٹی فیکشن جاری ہوا،درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ سے چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی اسامی خالی ہے، رولز کے مطابق کسی افسر کو6 ماہ سے زائد عرصہ تک اضافی چارج نہیں دیا جاسکتا،متین اظہار چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے عہدے کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔