ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجرسیاست میں توڑجوڑ کا سلسلہ جاری

تاجرسیاست میں توڑجوڑ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) شہر کی تاجرسیاست میں توڑجوڑ کا سلسلہ جاری ہے، معروف تاجررہنما محبوب سرکی کو  آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، اشرف بھٹی گروپ میں جنرل سیکرٹری کی نشست سات سالوں سے خالی تھی۔

 صدرآل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے معروف تاجر رہنما محبوب سرکی کو جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران منتخب کیا ہے، اس موقع پرصدرلاہور طارق فیروز، صدر لنڈا بازار نعیم بادشاہ، صدر لٹن روڈ ملک ناظم سمیت دیگر تاجررہنماؤں نے محبوب سرکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محبوب سرکی تیس سال سے بزنس سیاست میں ہیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں،  محبوب سرکی نے کہا کہ ان پرجس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے انہیں منتخب کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer