(سٹی 42) قومی احتساب بیورو (نیب ) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئیں۔نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ز میںBS-19 کے محمد فہیم قریشی کو اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی،نوید شفقت لاہور سے کراچی،کاشف نور شیخ کراچی سے بلوچستان اور حسین علی کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز میںBS-18 کےملک وحید احمد کا بلوچستان سے اسلام آباد/راولپنڈی،محمد صابر خان (لاہور سے کراچی)،محبوب عالم (بلوچستان سےلاہور)،سرفراز احمد شیخ (کراچی سےنیب ہیڈکوارٹر)،
وقاص احمد (اسلام آباد/راولپنڈی → خیبرپختونخوا)،شیر از فاروق (سکھر سےملتان)،عدنان محمود (بلوچستان سےڈپٹی چیئرمین سیکرٹریٹ، نیب HQ)،وقار انور (کراچی سےبلوچستان)،نثار حمید کا اسلام آباد/راولپنڈی سےملتان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز BS-17 میں صبیح رفیع ساہتو کا لاہور سےکراچی،علی حسن (لاہور سےPACA، نیب HQ)،محمد عمر حیات (لاہور سےملتان)،محمد کاشف اقبال (لاہور سےکراچی)،اعجاز احمد (سکھر سےکراچی)،اشر عباسـی (بلوچستان سےکراچی)،عقیل ظفر (اسلام آباد/راولپنڈی سےکراچی)،اسداللہ مخدوم (اسلام آباد/راولپنڈی سےکراچی)،حافظ عمر صدیق (سکھر سے لاہور)،عمیر لیاقت (سکھر سےملتان)،ظاہر احمد ناز (لاہور سے کراچی)،محمد سبحان (کراچی سےخیبرپختونخوا) اور عمیر ارشد کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔