ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج2026؛ لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ کل سے شروع

عازمین حج2026؛ لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ کل سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عازمین  حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے۔ 

ترجمان مذہبی امور  نے کہا تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘  اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔شیڈول کی معلومات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر  میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔4 جنوری کو  میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج  تربیت حاصل کریں گے۔5 جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز  میں حج تربیتی کیمپ لگے گا۔

6 جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی)  کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا۔ایک روزہ حج تربیتی پروگرام ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے۔

عازمینِ حج اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست  کی کمپیوٹرائزڈ رسید  اپنے ہمراہ رکھیں ۔عازمینِ حج اپنے شیڈول کے مطابق  ایک روزہ تربیتی  پروگرام میں شرکت کریں۔