سٹی 42: تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا قوم سے اپیل ہے نئے سال میں باہمی تعاون سے پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں کردار ادا کریں.
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے نیا سال ملک کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزرنے والا سال چیلنجز سے بھرپور رہا تاہم قوم نے صبر، حوصلے اور اتحاد کے ساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے نیا سال قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کا سال ہو،اللہ تعالی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے، ملک کو درپیش مسائل سے نجات عطا فرمائے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔
قوم سے اپیل ہے کی کہ وہ نئے سال میں مثبت سوچ، محنت اور باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔