ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الوداع 2025؛ قصور میں سورج دھند میں چھپا رہا

الوداع 2025؛ قصور میں سورج دھند میں چھپا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قصور میں سال 2025 کا آخری سورج بھی دھند کی نذر ہوگیا ۔

قصور میں سال کے آخری دن سورج کے دیدار سے شہری محروم رہ گئے ۔ دھند کی چادر نے سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا۔سورج اور دھند کی کشمکش میں دھند کامیاب رہی ۔

قصور شہر اور گردونواح شدید دھند کی لپیٹ میں ہے ۔ حدِ نگاہ انتہائی کم، موسم سرد اور اداس ہے ۔ سال کے آخری دن بھی دھند نے ڈیرے جما لیے۔

شہری آخری سورج دیکھنے کی حسرت دل میں لیے رہ گئے۔

دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر نئے سال کا آغاز بھی سرد اور دھند آلود موسم کے ساتھ  ہوگا۔