سٹی 42: یوٹیوبر رجب بٹ ودیگر کے خلاف وکلا پر تشدد کا مقدمہ درج نہ کرنے کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آگئی ۔
سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال تھی ۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے رابطہ کیا ہے،
میاں علی اشفاق معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ مسلہ بات چیت سے حل ہو۔
تین جنوری کو رجب بٹ کے وکیل کراچی بار سے آئیں گے،۔فریقین کا موقف سنا جائے گا، کراچی بار ثالث کا کردار ادا کرے گا۔
طے پایا ہے کہ دونوں طرف سے سوشل میڈیا سیز فائر ہوگا،جو بھی معاملہ ہوگا افہام وتفہیم سے حل کریں گے۔وکلا کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس پر مزید کارروائی نہیں ہوگی۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت ہڑتال کی کال واپس لے لی۔