ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ،اہم شخصیات کی شرکت

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ،اہم شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ اداکردی گئی،نماز جنازہ میں اہم سرکاری شخصیات اور مختلف ممالک کے سفارتی مشن شریک ہوئے۔
بیگم خالدہ ضیا کو شیر بنگلہ نگر میں مرحوم شوہر سابق صدر ضیا الرحمان کے پہلو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر تین روزہ سوگ منایا جارہاہے اور آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ 
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکل 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں ،وہ ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، انہیں طویل عرصے سے دل اور جگر سمیت متعدد امراض کا سامنا تھا ،ان کا علاج بنگلہ دیشی اور غیر ملکی ڈاکٹرزپر مشتمل میڈیکل بورڈ کر رہا تھاکیونکہ جسمانی صحت کے باعث انہیں علاج کیلئے بیرون ملک لے جانا ممکن نہیں تھا۔
 خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن تھیں ، تین بار وزیر اعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی پہلی اور مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم تھیں ۔