ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث اسپتال میں داخل  

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث اسپتال میں داخل  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیمین مارٹن 2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے، وہ اس وقت کوما کی حالت میں ہیں۔

54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے ڈیمین مارٹن کے اچانک بیمار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ ڈیمین مارٹن کی بیماری کا سن کر افسوس ہوا ہے۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ برسبین کے اسپتال میں ڈیمین مارٹن کا بہترین علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈیمین مارٹن نے 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔