سال کا آخری سورج چولستان کی ریت پر روپہلی کرنیں  بکھیرتا افق کے پار گم ہو گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صادق آباد میں سال 2023 کا آخری  سورج  صحرائے چولستان کے افق پر اپنی روپہلی کرنیں بکھیرتا ہوا غروب ہو گیا۔ 

سال کا آخری سورج کچھ تلخ و کچھ شیریں چھوڑ  کر غروب ہو ا تو صادق آباد شہر اور گرد و نواح سے بہت سے لوگ یہ منظر دیکھنے کے لئے وہاں موجود تھے۔  شہریوں نے غروب آفتاب کے خوبصورت منظر کا نظارہ کیا اور اسے اپنی یاد داشتوں کے ساتھ کیمروں میں بھی محفوظ کر لیا۔

شہریوں نے غروب آفتاب کے موقع پر نئے سال کے دوران خوشحالی، ترقی اورملک کی سلامتی کےلیے خصوصی دعائیں کیں۔