سٹی نیوز نیٹ ورک کا الیکشن 2024پر پہلا سروے،پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت

 سٹی نیوز نیٹ ورک کا الیکشن 2024پر پہلا سروے،پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: سٹی نیوز نیٹ ورک نے الیکشن سروے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے این اے 127 لاہور میں عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کیا۔

 سروے میں سٹی42 کی  400 ارکان پر مشتمل ٹیموں نے گھر گھر جا کر بیلٹ پیپرز پرووٹ کاسٹ کروائے۔ سروے میں حصہ لینے والوں نے اپنے ہاتھ سے ووٹ کاسٹ کر کے انہیں سیل بند بیلٹ بکسوں میں ڈالا، سٹی42 کے سینئیر کارکنوں نے شفاف طریقہ سے ووٹوں کی گنتی کی۔

 الیکشن سروے میں پی ٹی آئی 7261 ووٹوں کےساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ نون 7087 ووٹوں کےساتھ دوسر نمبر آئی۔

 تحریک لبیک پاکستان 1246 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، پاکستان پیپلز پارٹی 1152 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور جماعت اسلامی 454 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

لاہور کے اس اہم حلقے سے 20ہزار ووٹوں کا سیمپل لیا گیا۔ سروے میں شامل 20 ہزار میں سے 930 افراد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔