ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی این جی سٹیشنز کل سے ایک ماہ کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

CNG Stations will remain closed for one month in Peshawar
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں سی این جی سٹیشنز کل سے ایک ماہ کیلئے بند کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے 31 جنوری 2023ء تک پشاور میں تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے، سی این جی سٹیشنز بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی این جی سٹیشنز بندش کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔