ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی کارروائی، اے ایس آئی گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی، اے ایس آئی گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے 20 ہزار رشوت لیتے ہوئے پولیس سٹٰشن کہروڑ پکا میں تعینات اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ندیم سرور کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے سول جج لودھراں کلیم اللہ بھٹی کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے اے ایس آئی امجد احسین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزم کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار کے نوٹ برآمد کرلئے۔

 رشوت لینے والے تھانیدار امجد حسین نے مدعی علی رضا سے منظور حسین کے خلاف شکایت درج کرنے کے لئے رشوت طلب کی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer