اوپرکمرے سے دلہے کو دیکھتے ہی دلہن نے کیا حرکت کی؟ ویڈیو دیکھیں

Bride new video viral
کیپشن: Bride video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) شادیوں اس سیزن میں حیران کن ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہے، دولہا، دلہن کے اہلخانہ کے لوگ شادی کو یادگار بنانے کے لئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلاہوجاتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے کچھ کہے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں دلہا، دلہن کو  منفردانداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، شادی کو یادگار بنانے کے لئے ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں،شادی کے پر خوشی کے لمحات کو قید کرنے کے لئے دولہا،دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہے، شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی جانب سے دولہا دلہن سے مختلف فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین کی پسند کررہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا برات لے کر جب دلہن کے گھر پہنچتا ہے تو دلہن خوشی سے پھولے نہ سمائی۔دلہن اوپر بنے ایک کمرے میں موجود ہے جبکہ دولہا برات سمیت مرکزی دروازے کے پاس گھوڑے پر سوار ہے،دلہن نے سرخ عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ دلہےنے ہلکے سفید رنگ کی شیروانی ملبوس کی ہوئی ہے۔

کمرے میں موجود دلہن نے جیسے ہی دلہے کو دیکھا تو خوشی سے ڈانس کرنے لگی جبکہ دلہے نے بھی اس کو دیکھتے ہی گھوڑے پر سوار جھومنا شروع کردیا،شیئر کی گئی اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ'ٹھیک! دلہن  اپنے دولہا کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی تھی۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer