11 سال سے تنخواہوں سے محروم پولیس انسپکٹر ز کی سنی گئی

LHC / Police inspector 11 years salary Case
کیپشن: Police inspector
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ڈیوٹی کے باوجود پولیس انسپکٹر 11 سال سے تنخواہوں سے محروم، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار انسپکٹر کو پولیس ویلفئیر فنڈ سے سات یوم میں مالی امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
 جسٹس انوار حسین نے پولیس انسپکٹر محمود علی بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث سروس رول بک ضائع ہو گئی۔ جس پر پولیس افسران نے 2011 سے اس کی تنخواہ بند کردی، پولیس افسران کو تنخواہوں کی بحالی کے لئے درخواستیں دیں۔داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

 درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ وہ گھریلو اخراجات چلانے کے لئے لاکھوں روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد پولیس ویلفئیر فنڈ سے مالی امداد کا حکم دیا اور پولیس سے آئندہ سماعت پر تنخواہوں کی ادائیگی کے لئےاقدامات کی رپورٹ طلب کر لی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer