(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
وزیر اعظم عمران خان 17 دسمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے اور جج نے وزیر اعظم سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کروائی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوتھ کمشنر کی موجودگی میں بیان حلفی پر خود دستخط کیے، جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟ جس پر وزیر اعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ جی بالکل میں نے خود اپنے وکیل کو بیان حلفی لکھوایا تھا اور بیان حلفی میں جو بھی معلومات دیں وہ سچ پر مبنیٰ ہیں۔
He is actually working now on bringing back the real moral values that the corrupt political elite of our country had buried & forgotten!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 31, 2021
It has been an honour & a privilege to be associated with PM @ImranKhanPTI who will eventually change the fate of this great nation. pic.twitter.com/z5fIQm8fKs
انہوں نے کہا کہ بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔
تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم نے جج سے رخصت کی اجازت مانگی اور جج نے تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر وزیر اعظم کو جانے کی اجازت دی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی۔