ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنیوالے افسران کی موجیں لگ گئیں

پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنیوالے افسران کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پنجاب میں بیوروکریسی پر بزدار حکومت کی نوازشات، پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں میں انسینٹو الاؤنس کی مد میں سو فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔

بزدار حکومت نے پنجاب کے میگا منصوبوں پر بنائے گئے یونٹ، پالیسی یونٹس اور پالیسی سیلز کیلئے پراجیکٹ الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس پراجیکٹ الاؤنس میں محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کی تجاویز کے بعد "نیو انسینٹیو الاؤنس" کے نام سے منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے فنڈ کے اجرا کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد محکمہ خزُانہ پنجاب نے اب باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا۔ گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین 20 ہزار، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کی تنخواہ میں 30 ہزار، گریڈ 11 تا 15 پر کام کرنے والے ملازم کی تنخواہ میں 40 ہزار، گریڈ 16 کیلئے بنیادی تنخواہ کیساتھ 50 سے 75 ہزار روپے، گریڈ 17 کیلئے 75 ہزار سے 1 لاکھ، گریڈ 18کیلئے 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ اضافی دیے جائیں گے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے ملازمین کو ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ ملیں گے اور گریڈ 18 کے ملازمین کو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تنخواہ کیساتھ اضافی ملیں گے۔ گریڈ 19 کے آفیسر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ، گریڈ 20 کو 2 لاکھ سے اڑھائی لاکھ اضافی دیئے جائیں گے۔ گریڈ 21 کو اڑھائی سے 3 لاکھ، گریڈ 22 کے افسران کو 3 سے ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافی دیئے جائیں گے۔