( راؤدلشاد حسین) سال دو ہزار اٹھارہ کا سورج تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا، شہریوں نے دریائے راوی پر ڈوبتے سورج کو الوداع کیا۔
سال دو ہزار اٹھارہ کے آخری روز کا سورج جہاں تلخ و شریں یادوں کے ساتھ الوداع ہوا وہیں شہریوں کی کثیر تعداد نے سال کے آخری ڈوبتے ہوئے سورج کا دریائے راوی سے نظارہ کیا اور فیملیز کے ہمراہ پہنچے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار اٹھارہ تو گزر گیا لیکن آئندہ سال بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن و سلامتی کی امید کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت سال دو ہزار انیس میں بجلی گیس، پانی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔