پریس کلب کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

پریس کلب کے نومنتخب صدر کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشدانصاری اور جیتنے والے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد،انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی اور آزادیِ اظہارِ رائے جمہوری معاشرے کی روح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے کامیاب انعقاد پر صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر اور جیتنے والے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت اظہارِ رائے کی آزادی کا مکمل احترام کرتی ہے، میڈیا کی آزادی اور آزادیِ اظہارِ رائے جمہوری معاشرے کی روح ہے۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس  کا مزید کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ نو منتخب قیادت صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer