ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2017 کا سورج تلخ و شیریں یادوں کیساتھ غروب ہوگیا

سال 2017 کا سورج تلخ و شیریں یادوں کیساتھ غروب ہوگیا
کیپشن: City42 - Sunset 2017
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42): سال 2017 کا سورج تلخ وشیریں یادیں لے کر رخصت ہوگیا،  کل نئے سال کا سورج نئی اُمیدیں لے کر طلوع ہوگا، ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی نئے سال کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، پولیس نے سال نو پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سال 2017 کا سورج اپنے ساتھ کچھ خوشگوار اور چند تلخ یادیں لے کر ڈوب گیا پر جاتے جاتے 2018 کیلئے نئے خوابوں اور امیدوں کی نوید دے گیا، سال  2017 میں بھی ملک کو دہشتگردی سمیت کئی مشکل چیلنجز کا سامنا رہا، اس سال لاہور میں 4 خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ 

2017 کا سال نون لیگ کیلئے مشکل سال رہا، پانامہ کیس پر نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا، اب 2018 پاکستان کیلئے کیسا سال ثابت ہوگا یہ توآنے والا وقت بتائے گا۔

لاہور سمیت ملک بھر کی عوام نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے بے قرار ہے، لاہور پولیس کی جانب سے نیو ائیر نائٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔