میاں عمیر عظمت: ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے شکایت پورٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان پورٹل کے ذریعے اپنی شکایات آن لائن درج کرا سکیں گے، جبکہ محکمانہ سطح پر شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔