ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ;2 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین ریسکیو

 پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ;2 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین ریسکیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیلابی صورتحال، پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے 
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک 2 لاکھ 5 ہزار758 سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر چکیہے ، 84 ہزار 119 مردوں، 58 ہزار خواتین، 63ہزار سے زائد بچے محفوظ مقامات پر منتقل کیے ، پنجاب پولیس نے 2 لاکھ 90 ہزار 816سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا
پنجاب پولیس نے لاہور میں اب تک 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں،پنجاب پولیس کی 700 سے زائد گاڑیاں، 40 کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں،آئی جی پنجاب کا متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا
 آئی جی پنجاب نے کہا شہریوں کی املاک کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اور پٹرولنگ بڑھا دی جائے،کیمپوں میں متاثرہ افراد کو بھرپور سکیورٹی اورخوراک فراہم کی جائے،پی ڈی ایم اے ،انتظامیہ، ریسکیواداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔