سٹی 42: سیلابی صورتحال، پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر چکی ہے ، 71 ہزار 119 مردوں، 52 ہزار خواتین، 51 ہزار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،پنجاب پولیس نے 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا،
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لاہور میں اب تک 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں،پنجاب پولیس کی 700 سے زائد گاڑیاں، 40 کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں ،آئی جی پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ،آئی جی پنجاب نے کہا شہریوں کی املاک کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اور پٹرولنگ بڑھا دی جائے،کیمپوں میں متاثرہ افراد کو بھرپور سکیورٹی اورخوراک فراہم کی جائے،پی ڈی ایم اے ،انتظامیہ، ریسکیواداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔