ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں بند جانے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کی تمام سروسز کو ملک بھر میں بند کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے، ان کے لیے وزیراعظم کی جانب سے 19.5 ارب روپے کی مجموعی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔