سٹی42: گزشتہ روز شہر میں شدید بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے مطابق شہر کے 75 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو طویل بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بارش کے دوران کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے صارفین نے مشکلات کا اظہار کیا ہے اور شکایات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے لائن سٹاف کو بھی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور جلد از جلد بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔